ایران کا مظاہرین کو ماہانہ 10 لاکھ تومان کریڈٹ دینے کا اعلان

ایران نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کے بعد مظاہرین کو ماہانہ 10 لاکھ تومان کریڈٹ دینے کا اعلان کیا ہے، جو مخصوص اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے استعمال ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا مظاہرین کو ماہانہ 10 لاکھ تومان کریڈٹ دینے کا اعلان

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف شدید احتجاج کے بعد حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے مظاہرین کو ماہانہ 10 لاکھ تومان کریڈٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ یہ کریڈٹ رقم نقد نہیں ہوگی بلکہ مخصوص اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے استعمال کی جا سکے گی۔ یہ سہولت تمام ایرانی شہریوں کو بلا امتیاز فراہم کی جائے گی۔

ایران کی آبادی 8 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے جہاں کم از کم ماہانہ اجرت تقریباً 100 ڈالر جبکہ اوسط تنخواہ 200 ڈالر کے قریب بتائی جاتی ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق ایرانی کرنسی نے گزشتہ سال کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک تہائی سے زیادہ قدر کھو دی ہے، جس کے باعث عوام کی قوتِ خرید متاثر ہوئی اور ملک بھر میں بے چینی میں اضافہ ہوا۔

ماضی میں بھی ایران کو معاشی احتجاج کا سامنا رہا ہے جن میں 2019 اور 2022 کے مظاہرے شامل ہیں۔ موجودہ احتجاج کو حالیہ برسوں کی سب سے وسیع عوامی تحریکوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں