شیاؤمی کا نئےسال کا اچھا آغاز، سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

شیاؤمی نے سال 2026 کے آغاز میں سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، شیاؤمی 17 الٹرا فائیو جی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شیاؤمی نے سال 2026 کا آغاز سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر کیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شیاؤمی نے سال 2026 کے پہلے ہفتے میں اسمارٹ فونز کی ٹرینڈنگ فہرست میں سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

شیاؤمی 17 الٹرا فائیو جی نے نئی انٹری کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سام سنگ گلیکسی اے 56 اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

ایپل آئی فون 17 پرو میکس چوتھی، آنر وِن فائیو جی پانچویں اور سام سنگ گلیکسی اے 17 فائیو جی چھٹی پوزیشن پر ہیں۔ ون پلس 15 فائیو جی ساتویں، شیاؤمی 17 پرو میکس آٹھویں، آئی فون 17 نویں اور شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 پرو+ دسویں نمبر پر ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں