پنجاب حکومت کا ریاست مخالف علما کے اعزازیے بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ریاست مخالف بیانات دینے والے علما کے اعزازیے بند کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت کا ریاست مخالف علما کے اعزازیے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے ریاست مخالف بیانات دینے والے علما کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے، جنہیں اعزازیے بھی بند کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے محکمہ داخلہ کی تجاویز پر پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت صرف ذمہ دار علما کو اعزازیے دیے جائیں گے جو قانون کی پابندی کرتے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اعزازیہ اسکیم کا مقصد امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ نفرت انگیز مواد یا تقاریر ثابت ہونے پر فوری کارروائی ہوگی اور فہرست سے اخراج ہوگا۔

سیکیورٹی رپورٹس کے مطابق 66 ہزار امام صاحبان کو قانون کی پابندی پر کلئیر قرار دیا گیا ہے جبکہ اعزازیہ فہرست کی اسکریننگ اور مانیٹرنگ جاری رہے گی۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ریاست مخالف بیانیے کی کوئی گنجائش نہیں، اس پالیسی پر عملدرآمد کے لیے ضلعی سطح پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں