وینزویلا میں اقتدار کی منتقلی تک معاملات امریکا سنبھالے گا۔امریکی نمائندہ اقوام متحدہ

امریکہ نے وینزویلا میں فوجی کارروائی کرتے ہوئے صدر مادورو کو گرفتار کر لیا، اقتدار کی منتقلی تک معاملات امریکا دیکھے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وینزویلا میں امریکی مداخلت کے بعد اقتدار کی منتقلی کا اعلان

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی نمائندہ اقوام متحدہ نے وینزویلا میں شفاف انتخابات کے مطالبے کے باوجود ان کے عدم انعقاد کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ 3 جنوری کو امریکی فوج نے وینزویلا میں کارروائی کرتے ہوئے صدر مادورو کو گرفتار کر لیا، جبکہ خطے میں عدم استحکام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر وینزویلا میں اقتدار کی منتقلی تک معاملات امریکا سنبھالے گا۔

امریکی نمائندہ نے مزید کہا کہ وینزویلا کی صورتحال خطے کے لیے خطرہ تھی اور دہائیوں سے داخلی عدم استحکام اور اقتصادی مسائل کا شکار تھا۔ وینزویلا کے پڑوسی ممالک کو امن کے اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں