پاکستان میں غیر قانونی قیام پر یاتری ویزے پر شادی کرنے والی بھارتی خاتون سربجیت کور کو واپس بھارت بھیج دیا گیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یاتری ویزے پر پاکستان آکر شادی کرنے والی خاتون سربجیت کور کو بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے۔ وکیل علی چنگیزی سندھو کے مطابق، سربجیت کور کے ویزے کی مدت نومبر 2025 میں ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں فارنر ایکٹ 1946 اور ایف آئی اے کے سٹیندنگ آرڈر کے تحت ڈی پورٹ کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے سربجیت کور کے معاملے پر کیبنیٹ ڈویژن، آئی جی، چیف سیکرٹری سمیت دیگر سے رپورٹ طلب کی ہے۔ سابق ایم پی اے مہندر پال سنگھ نے وکیل کے ذریعے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔













