وزیراعظم شہباز شریف 18 جنوری سے سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے، جس کا مقصد بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط اور اقتصادی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف 18 جنوری سے چار روزہ سرکاری دورے پر سوئٹزرلینڈ جائیں گے۔ اس دورے کا مقصد بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط کرنا اور اقتصادی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہے۔
وزیراعظم جینوا میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے جہاں اعلیٰ سطحی اجلاسوں اور دوطرفہ ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔ ان ملاقاتوں میں عالمی اقتصادی اور سرمایہ کاری کے مسائل پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ دورہ پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی مفادات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔












