کولمبیا کے صدر نے ٹرمپ کی دھمکیوں پر ہتھیار اٹھانے کی دھمکی دےدی

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں ہتھیار اٹھانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ انہوں نے انسدادِ منشیات پالیسی کی مضبوطی پر بھی زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کولمبیا کے صدر نے ٹرمپ کی دھمکیوں پر ہتھیار اٹھانے کی دھمکی دی

بوگوٹا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں ہتھیار اٹھانے کی دھمکی دی ہے۔ صدر پیٹرو نے ایکس پر جاری بیان میں واضح کیا کہ اگر ٹرمپ کی طرف سے مزید دھمکیاں آئیں تو وہ وطن کے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھانے کو تیار ہیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی فوج نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کیا۔ صدر پیٹرو نے کہا کہ انہوں نے ہتھیار نہ اٹھانے کی قسم کھائی تھی لیکن ملکی سلامتی کے لیے وہ اپنی قسم توڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر کو تنبیہ کرتے ہوئے انہیں ایک بیمار آدمی قرار دیا تھا۔ پیٹرو نے کولمبیا کی انسدادِ منشیات پالیسی کی مضبوطی پر زور دیا، مگر فوجی طاقت کے استعمال کی حد کو بھی واضح کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں