ایرانی سفیر نے سپریم لیڈر پر الزامات کو من گھڑت قرار دے دیا

ایرانی سفیر نے سپریم لیڈر پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا، اور پاکستانی میڈیا کو مصدقہ ذرائع استعمال کرنے کی تلقین کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی سفیر نے سپریم لیڈر پر الزامات کو من گھڑت قرار دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے پروپیگنڈا مہم کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

ایرانی سفیر کے مطابق یہ غلط معلومات دشمن کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہیں، جو وہ میدانِ جنگ میں 12 روزہ جنگ کے دوران حاصل نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فوجیوں اور کمانڈرز نے اپنی سرزمین کا دفاع بہادری اور عزم کے ساتھ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایرانی افواج نے جارحیت کے خلاف مزاحمت کی، قوم کا دفاع کیا اور وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہدا اپنی سرزمین میں دفن ہیں اور قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں اور عوام و سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی میڈیا اداروں اور صحافیوں پر زور دیا کہ وہ مصدقہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشت گردی اور غلط معلومات کے ماحول میں صحافتی ذمہ داری نہایت اہم ہے، تاکہ پاکستانی میڈیا کی ساکھ اور پیشہ ورانہ مقام برقرار رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں