کینو روزانہ کھانے کے صحت پر مثبت اثرات

کینو کھانے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور وٹامن سی کی موجودگی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے، جبکہ کیلشیئم ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد کرتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کینو روزانہ کھانے کے صحت پر مثبت اثرات

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کینو، جو دیکھنے میں مالٹے جیسا ہوتا ہے، پاکستان میں بڑی مقدار میں پیدا ہوتا ہے اور موسم سرما کا ایک اہم پھل ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق، روزانہ کینو کھانے کے کئی صحت بخش فوائد ہیں، جیسے نظام ہاضمہ کی بہتری، بدہضمی سے نجات، سینے کی جلن میں کمی، اور وٹامن سی کی موجودگی جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔

کینو میں موجود وٹامن سی جسم میں اینٹی آکسائیڈنٹ کا کام کرتا ہے، جو موسمی نزلہ زکام سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ جلد کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ یہ جھریوں کو کم کرتا ہے اور خلیات کو محفوظ رکھتا ہے۔

کینو میں کیلشیئم کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے، جو ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے۔ اس کے علاوہ، کینو کھانے سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے، جبکہ مفید کولیسٹرول بڑھتا ہے، جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

روزمرہ کی تھکن یا ورزش کے بعد جسمانی توانائی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی کینو کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں