بنگلہ دیش کا بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار

بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، جس پر آئی سی سی شیڈول میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلہ دیش کا بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) شیڈول میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارتی سرزمین پر ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہنگامی اجلاس میں حکومت سے مشاورت کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔

بی سی بی نے آئی سی سی کو درخواست دی ہے کہ بنگلہ دیش کے میچز کسی دوسرے ملک میں منتقل کیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق، آئی سی سی ممکنہ تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے تاہم حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں