آئی ایم ایف وعدہ پورا، حکومت کا نیا مالی نظام متعارف

حکومت نے آئی ایم ایف کے وعدے کے تحت مالی جھٹکوں سے بچاؤ کے لیے نیا نظام متعارف کرا دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی ایم ایف وعدہ پورا، حکومت کا نیا مالی نظام متعارف

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے مالی جھٹکوں سے بچاؤ کے لیے نیا نظام متعارف کرا دیا ہے۔ وزارت خزانہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) منصوبوں کے مالی خطرات جانچنے کے لیے نیا مانیٹرنگ فریم ورک متعارف کرایا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق، پی پی پی منصوبوں سے حکومت پر مالی دباؤ 472 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اب تمام صوبے اور وفاق ہر چھ ماہ بعد ان منصوبوں کی رپورٹ پیش کریں گے۔ مجموعی واجبات میں مالی گارنٹیز کا حصہ 104 ارب روپے ہے۔

ملک بھر میں پی پی پی کے تحت 36 منصوبوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے، جس میں سندھ میں سب سے زیادہ مالی خطرہ 335.6 ارب روپے ہے۔ وفاقی حکومت کے منصوبوں سے 90.6 ارب روپے اور پنجاب سے 26.5 ارب روپے کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔

یہ اعداد و شمار دسمبر 2025 کے عارضی تخمینوں پر مبنی ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق، پی پی پی منصوبوں کے مالی خطرات اور قرضہ جات اب رپورٹس میں شامل ہوں گے، جن میں کم از کم آمدن کی گارنٹی اور دیگر مالی خطرات شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں