کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 4 ٹن دھماکا خیز مواد برآمد

سیکیورٹی اداروں نے کراچی میں چار ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد پکڑ کر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 4 ٹن دھماکا خیز مواد برآمد

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیکیورٹی اداروں نے کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بلدیہ رئیس گوٹھ میں کارروائی کے دوران چار ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد پکڑا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کئی دنوں کی محنت کے بعد ایک دہشت گرد گرفتار کیا گیا، جس کی تفتیش سے مزید دو دہشت گردوں کی گرفتاری ممکن ہوئی۔

گرفتار دہشت گردوں میں جلیل احمد عرف فرید، نیاز قادر عرف کنگ اور حمدان عرف فرید شامل ہیں۔ برآمد شدہ مواد کو حب کے علاقے میں ناکارہ بنا دیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، دھماکا خیز مواد افغانستان سے بلوچستان اور پھر کراچی لایا گیا۔ شواہد کے مطابق، نیٹ ورک کو ہمسایہ ممالک سے چلایا جا رہا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور یوریا و دیگر کیمیکلز کے غیر قانونی استعمال پر قوانین کے سخت نفاذ پر زور دیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں