لاہور ہائیکورٹ کا پتنگ بازی کے لئے حفاظتی پلان کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت کے نوٹیفکیشن پر پولیس کو حفاظتی پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ کا پتنگ بازی کے حفاظتی پلان کی ہدایت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت کے نوٹیفکیشن پر پولیس حکام کو حفاظتی پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے کائٹ فلائنگ آرڈیننس اور ڈی سی کی بسنت اجازت کے نوٹیفکیشن کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پتنگ بازی کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ضروری ہے، لہٰذا نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے پوچھا کہ حفاظتی اقدامات کیسے یقینی بنائے جائیں گے، اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی۔

عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل کو ہدایت دی کہ وہ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سے حفاظتی پلان لیکر پیش کریں۔ سماعت کو مزید کارروائی کے لیے 16 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں