آڈی پاکستان نے جدید الیکٹرک کار متعارف کرا دی

آڈی پاکستان نے جدید آڈی کیو سکس ای ٹران متعارف کرائی، جو جدید ٹیکنالوجی اور حفاظتی سہولیات کے ساتھ طاقت اور کارکردگی کا امتزاج پیش کرتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آڈی کیو سکس ای ٹران پاکستان میں برقی گاڑیوں کا نیا شاہکار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آڈی پاکستان نے برقی گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے جدید آڈی کیو سکس ای ٹران متعارف کرا دی ہے، جو طاقت، کارکردگی اور خوبصورتی کا شاندار امتزاج پیش کرتی ہے۔ یہ گاڑی آڈی کے جدید الیکٹرک پلیٹ فارم پر تیار کی گئی ہے اور اس کی نمایاں خصوصیت دنیا کی پہلی ڈیجیٹل لائٹ سگنیچر ٹیکنالوجی ہے جو صارفین کو لائٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی سہولت دیتی ہے۔

آڈی کیو سکس ای ٹران کا اندرونی حصہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے، جس میں بڑی ڈیجیٹل اسکرینیں اور اینڈرائیڈ پر مبنی انفوٹینمنٹ سسٹم شامل ہیں۔ کارکردگی کے لحاظ سے یہ گاڑی 456 ہارس پاور اور 225 کلو واٹ آور کی دو بیٹریوں کے ساتھ آتی ہے، جو ایک چارج پر 625 کلومیٹر تک سفر کی صلاحیت رکھتی ہیں اور صرف 21 منٹ میں 10 سے 80 فیصد تک چارج ہو جاتی ہیں۔

گاڑی میں جدید حفاظتی سہولیات جیسے خودکار ایمرجنسی بریک، لین اسسٹ اور 360 ڈگری کیمرہ سسٹم بھی شامل ہیں، جو ڈرائیونگ کو محفوظ اور پُرسکون بناتے ہیں۔ آڈی کیو سکس ای ٹران کی آمد پاکستان میں برقی گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں