ہاردک پانڈیا کی نئی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ جام نگر ایئرپورٹ پر روہت شرما کے ساتھ نظر آئے۔
جام نگر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی نئی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ جام نگر ایئرپورٹ پر ساتھی کرکٹر روہت شرما کے ساتھ نظر آئے۔
پانڈیا اور ماہیکا شرما کو روہت شرما کا انتظار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ ہاردک پانڈیا نے اکتوبر 2025 میں ماہیکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو عوامی سطح پر ظاہر کیا تھا، جب کہ وہ جولائی 2024 میں اپنی سابقہ بیوی نتاشہ کو طلاق دے چکے تھے۔
پانڈیا حالیہ دنوں میں وجے ہزارے ٹرافی میں ایک اوور میں 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34 رنز بناکر خبروں میں ہیں۔















