انسٹاگرام کی اے آئی تصاویر کے حوالے سے تشویش

انسٹاگرام کے سربراہ نے اے آئی تصاویر کی بڑھتی تعداد پر تشویش ظاہر کی، حقیقی تصاویر کی شناخت مشکل ہو رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انسٹاگرام کی اے آئی تصاویر کے حوالے سے تشویش

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بڑھتی ہوئی تصاویر کی وجہ سے ان کی تصدیق مشکل ہو رہی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ فوٹوگرافی میں اے آئی کا استعمال بڑھ رہا ہے اور حقیقی تصاویر کی شناخت کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ایڈم موسیری نے اظہار کیا کہ انسٹاگرام کو اس خطرے کا سامنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم دنیا کی تیزرفتار تبدیلی سے مطابقت نہیں رکھ پا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی کے باعث حقیقی اور تیار کردہ تصاویر کے درمیان فرق کرنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے، اس لیے صارفین کو اس تبدیلی کو اپنانا ہوگا۔

ایڈم موسیری نے امید ظاہر کی کہ اس مسئلے کا حل ‘رئیل میڈیا’ لیبل کی شکل میں سامنے آئے گا اور انسٹاگرام اس حوالے سے ٹولز تیار کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں