لاہور: نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش

لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے چھت سے کود کر خودکشی کی کوشش کی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور: نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں واقع نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے چھت سے کود کر خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ طالبہ نے بلڈنگ کی دوسری منزل سے چھلانگ لگائی، جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ چند روز قبل اسی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے بھی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کی تھی۔

پولیس کے مطابق طالبہ ڈی فارم کی طالبہ ہے اور نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ کی رہائشی ہے۔ اس واقعے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کو بند کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں