قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں نوجوان کی گرفتاری

اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں داخل ہونے والے نوجوان کو سکیورٹی نے پکڑ لیا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں نوجوان کی گرفتاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں داخل ہونے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب نامعلوم شخص نے سکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقریباً 2 بجے ہاسٹل میں داخل ہوا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق، نوجوان کو واش روم میں پایا گیا جہاں اس نے خود کو راول ڈیم کا رہائشی بتایا اور کہا کہ وہ پہلی بار یہاں آیا ہے۔ اس واقعے سے ہاسٹل میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ طالبات نے بروقت کارروائی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

طالبات نے سوال اٹھایا کہ مذکورہ شخص ایک گھنٹے تک ہاسٹل میں کیا کرتا رہا، کیونکہ اسے واش روم میں گانے گاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ پولیس نے وضاحت کی کہ نوجوان نے دیوار پھلانگ کر ہاسٹل نمبر 5 میں داخل ہوا تھا اور طالبات کے شور پر لیڈی وارڈن اور سکیورٹی اسٹاف نے اسے پکڑ لیا۔

دیگر متعلقہ خبریں