تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اسلام آباد سے لاہور جی ٹی روڈ مشن کے لیے پلان تیار کر لیا، مختلف مقامات پر استقبالیہ دیے جائیں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اسلام آباد سے لاہور جی ٹی روڈ براستہ عوامی رابطہ مہم کا پلان تیار کر لیا ہے، جس کے دوران مختلف مقامات پر قافلے کو استقبالیہ دیا جائے گا۔
قافلہ گجرات، گجرانوالہ، شاہدرہ اور لاہور کے داخلی راستے پر استقبالیہ وصول کرے گا اور پنجاب اسمبلی کا دورہ بھی شامل ہوگا۔
مزید یہ کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان مینارِ پاکستان اور داتا دربار کے مزار پر حاضری دے گی اور لاہور میں تین روزہ قیام کے دوران مختلف تقریبات سے خطاب کرے گی۔
یہ بھی واضح رہے کہ تحریک نے قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔














