وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ذاتی ایجنڈا ہے جبکہ پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اپنی ذات کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔ ان کے مطابق عمران خان صرف اپنی ذات کا سوچتے ہیں اور ان کا مؤقف مختلف ہے، جو اپنی ذات پر شروع ہوتا ہے اور وہیں ختم ہوتا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پی ٹی آئی مختلف رنگ دکھا رہی ہے، جہاں کچھ لوگ مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو کچھ تصادم کی۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی خود تقسیم کا شکار ہے۔














