بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے 31 جنوری تک دفعہ 144 نافذ کی گئی، اسلحہ نمائش اور کالے شیشے سمیت مختلف پابندیاں عائد کی گئیں۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے 31 جنوری تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں پر سیاہ شیشے، بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت، 4 سے زائد افراد کے مجمع اور عوامی مقامات پر چہروں کو چھپانے کے لیے ماسک کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر دفعہ 144 کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔














