قومی ٹی 20 اسکواڈ کا 4 کھلاڑیوں پر مشتمل پہلا گروپ کولمبو پہنچ چکا ہے جبکہ دیگر کھلاڑی آج روانہ ہوں گے۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی ٹی 20 اسکواڈ کا 4 کھلاڑیوں پر مشتمل پہلا گروپ کولمبو پہنچ چکا ہے۔ پہلے گروپ میں شاداب خان، رانا فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سلمان مرزا شامل ہیں۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور دیگر سپورٹ اسٹاف بھی کولمبو پہنچ گئے ہیں۔
قومی سکواڈ کے دیگر کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف آج سہ پہر لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوں گے۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا جبکہ پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ بورڈ کے ہنگامی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا اور آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔
پی سی بی 31 جنوری سے پہلے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ناموں میں تبدیلی کرسکتا ہے۔ بنگلا دیش کے میچز بھارت میں شیڈول ہیں جن میں کلکتہ میں تین اور ممبئی میں ایک میچ شامل ہے۔















