ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے، وہ پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم تھے جنہوں نے جمہوریت کو فروغ دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی آج 98ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ بھٹو نے پاکستان کی سیاست میں ایک انقلابی کردار ادا کیا اور عوام کو جمہوریت کی پہچان دی۔
ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928ء کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد وکالت کا پیشہ اختیار کیا۔ انہوں نے 1967ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کا اعتماد جیتا۔
بھٹو کے دور میں پاکستان کا پہلا متفقہ آئین بنایا گیا، جوہری پروگرام شروع ہوا اور کئی قومی پیداواری ادارے قائم ہوئے۔ تاہم، 1977ء میں انتخابی دھاندلی کے الزامات کے بعد جنرل ضیاء الحق نے ان پر مقدمہ چلا کر سزائے موت دلوائی۔
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بھٹو کو عدالتی حکم پر پھانسی دی گئی تھی اور ان کے خلاف عدالتی عمل کو غیر منصفانہ قرار دیا گیا ہے۔














