وینزویلا نے امریکی حملے میں 40 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا، امریکی حکام نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔
کاراکاس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وینزویلا کے اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی حملے میں فوجی اہلکاروں سمیت 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں عام شہری بھی شامل ہیں اور یہ حملے ہفتے کی علی الصبح کیے گئے۔ امریکی حکام نے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپریشن کے دوران کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا، تاہم بعض زخمی ہوئے۔
جنرل ڈین کین کے مطابق کارروائی مادورو اور ان کی بیوی کو زندہ پکڑنے کے لیے تھی، جس میں 150 امریکی طیاروں نے شرکت کی۔












