بھارت انڈس واٹر معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، پانی روکنا جنگی عمل ہوگا۔ انڈس واٹر کمشنر

پاکستان نے بھارت کے انڈس واٹر معاہدہ معطل کرنے کے دعوے کو مسترد کر دیا، سید محمد مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا انڈس واٹر معاہدہ میں بھارت کے دعوے کو مسترد

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر سید محمد مہر علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کا انڈس واٹر معاہدہ کو ‘معطل’ کرنے کا دعویٰ قانونی حیثیت نہیں رکھتا اور یہ معاہدہ بین الاقوامی قانون کے تحت مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے معاہدہ کو معطل کرنے کا کوئی جواز نہیں، اور یہ معاہدہ کسی بھی یکطرفہ کارروائی کو روکنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ شاہ نے بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ کو روکنے کی دھمکیوں کو ‘جنگی عمل’ قرار دیا۔

شاہ نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی کے واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں بگلیہار ڈیم کی تعمیر شامل ہے، جس پر پاکستان نے معاہدے کی روح کے مطابق بین الاقوامی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں