پاکستان کی چاول کی نئی قسم عالمی منڈی میں کامیاب

پاکستان نے چاول کی نئی قسم ‘سلطان سپر باسمتی’ تیار کی ہے، جو عالمی منڈی میں پاکستانی چاول کی قدر بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی چاول کی نئی قسم عالمی منڈی میں کامیاب

کالا شاہ کاکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے چاول کے شعبے میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے، جہاں رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں نے باسمتی چاول کی ایک نئی قسم ‘سلطان سپر باسمتی’ تیار کی ہے، جو دانے کی لمبائی کے لحاظ سے ملک کی سب سے لمبی قسم ہے۔

ڈاکٹر عثمان سلیم کے مطابق، سلطان سپر باسمتی کا دانہ 9.66 ملی میٹر لمبا ہوتا ہے اور پکنے کے بعد 20 ملی میٹر تک بڑھ جاتا ہے۔ اس کی پیداواری صلاحیت 77 من فی ایکڑ ہے، جو موجودہ اقسام سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ نئی قسم عالمی منڈی میں پاکستانی چاول کی قدر و قیمت میں اضافہ کر سکتی ہے۔ چاول برآمد کرنے والے ماہرین کے مطابق، اضافی لمبے دانے والے چاول کی عالمی منڈی میں خاصی طلب ہے، تاہم برآمدی کامیابی کے لیے کاشتکاروں کا جلد سے جلد اس قسم کو اپنانا ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں