ٹرمپ کی وینزویلا کی نائب صدر کو دھمکی، بھاری قیمت چکانا ہوگی

ٹرمپ نے وینزویلا کی نائب صدر کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے درست اقدام نہ کیا تو انہیں مادورو سے بھی زیادہ بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی وینزویلا کی نائب صدر کو دھمکی: بھاری قیمت چکانا ہوگی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے درست اقدام نہ کیا تو انہیں مادورو سے بھی زیادہ بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے عدالتی حکم پر صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور نکولس مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے واحد صدر نکولس مادورو ہی ہیں اور ملک کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے اور صدر نکولس مادورو کو گرفتار کرکے امریکا منتقل کر دیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ نکولس مادورو کو مجرمانہ الزامات پر مقدمہ چلانے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے اور امریکا وینزویلا میں اب مزید کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں