وینزویلا کے صدر مادورو کی پرانی ویڈیو وائرل، ٹرمپ کا طنز

وینزویلا کے صدر مادورو کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ ٹرمپ کو چیلنج دیتے نظر آتے ہیں۔ حالیہ امریکی کارروائی میں مادورو کی گرفتاری کے بعد یہ ویڈیو دوبارہ منظر عام پر آئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وینزویلا کے صدر مادورو کی پرانی ویڈیو وائرل، ٹرمپ کا طنز

کاراکاس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خود کو گرفتار کرنے کا چیلنج دیتے نظر آتے ہیں۔ یہ ویڈیو اس وقت منظر عام پر آئی جب حالیہ امریکی فوجی کارروائی میں مادورو کو گرفتار کر کے نیویارک منتقل کیا گیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ‘آپریشن ایبسولیوٹ ریزولو’ کی کامیابی کے تناظر میں شیئر کیا اور مادورو کا مذاق اڑایا۔ ویڈیو میں مادورو کو یہ کہتے دکھایا گیا ہے کہ ‘آؤ اور مجھے پکڑو، میں یہاں میرافلورس میں تمہارا انتظار کر رہا ہوں، بزدلوں’۔

ویڈیو میں امریکی فوج کی کاراکاس پر فضائی حملوں کے مناظر اور جوشیلی موسیقی شامل کی گئی جس سے امریکی طاقت اور قومی فخر کا اظہار کیا گیا۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ امریکی کارروائی کامیاب رہی اور مادورو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں