بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کا اسکواڈ اعلان کیا، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد بولنگ اٹیک کی قیادت کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں فاسٹ بولرز مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نمایاں ہیں۔ اسکواڈ میں جاکر علی کو خراب کارکردگی کی بنا پر شامل نہیں کیا گیا۔

تسکین احمد، جو حال ہی میں ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ میں مصروف تھے، اب قومی ٹیم میں شامل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اب تک 86 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 106 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بولنگ ڈیپارٹمنٹ میں مستفیض اور تسکین کے ساتھ تنزیم حسن، شوریف الاسلام اور محمد سیف الدین شامل ہیں، جبکہ اسپن بولنگ کی ذمہ داری رشاد حسین، نسیم احمد اور مہدی حسن سنبھالیں گے۔

بیٹنگ میں لٹن داس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بنگلہ دیش گروپ سی میں شامل ہے اور اپنے گروپ میچز کولکتہ اور ممبئی میں کھیلے گا۔ ورلڈ کپ کا آغاز بنگلہ دیش 7 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں