بنگلہ دیش کا بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شرکت سے انکار

بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلہ دیش نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شرکت سے انکار کیا

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی کشیدگی کے باعث قومی ٹیم کے بھارت جانے پر شدید تحفظات ہیں۔

حکومت نے کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس معاملے پر آئی سی سی سے باضابطہ رابطہ کرے۔ مشیرِ کھیل آصف نذرال نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت حکومت اور بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔

بی سی بی کے صدر نے کہا ہے کہ اس معاملے پر غور کے لیے کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔ آئی سی سی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں