بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، شبھمن گل کپتان مقرر، شریاس ائیر نائب کپتان ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ شبھمن گل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ شریاس ائیر کو نائب کپتان بنایا گیا ہے، ان کی شمولیت فٹنس کلیئرنس سے مشروط ہے۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

پندرہ رکنی اسکواڈ میں ہاردک پانڈیا کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ محمد سراج کو شامل کیا گیا ہے۔ محمد سراج نے آخری بار آسٹریلیا کے دورے کے دوران ون ڈے میچ کھیلا تھا۔

شبھمن گِل، شریاس ائیر اور محمد سراج کو تلک ورما، دھروو جوریل اور رتوراج گائیکواڑ کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ روہت شرما، ویرات کوہلی، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، رویندرا جدیجا، ہرشِت رانا، پرسدھ کرشنا، کلدیپ یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، نتیش کمار ریڈی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں