کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو مستفیض پر خرچ رقم واپس ملنے کا امکان

بی سی سی آئی کی ہدایت پر مستفیض الرحمان کو کے کے آر سے ریلیز کر دیا گیا، فرنچائز کو 9.20 کروڑ روپے کی واپسی کا امکان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو مستفیض پر خرچ رقم واپس ملنے کا امکان

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی پی ایل 2026 کے آغاز سے پہلے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بی سی سی آئی کی ہدایت پر ٹیم سے ریلیز کرنا پڑا ہے۔ انہیں 9.20 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔

بی سی سی آئی نے سفارتی اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔ آئی پی ایل قوانین کے تحت غیر کرکٹ وجوہات کی بنا پر کھلاڑی کی واپسی پر فرنچائز کو پوری رقم واپس ملنے کا امکان ہوتا ہے۔

اس اصول کے تحت کے کے آر کو مستفیض الرحمان پر خرچ کی گئی مکمل 9.20 کروڑ روپے کی رقم واپس مل سکتی ہے۔ فرنچائز کو نئے غیر ملکی فاسٹ بولر خریدنے کی اجازت بھی ہوگی۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے اشارہ دیا ہے کہ فرنچائز کو متبادل کھلاڑی منتخب کرنے کی مکمل آزادی دی جائے گی، حالانکہ رقم کی واپسی کے وقت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

کے کے آر کو مالی ریلیف تو مل سکتا ہے، لیکن مستفیض الرحمان جیسے تجربہ کار بولر کا متبادل تلاش کرنا آسان نہیں ہوگا۔ ٹیم مینجمنٹ کو محدود وقت میں اسی معیار کا غیر ملکی بولر تلاش کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں