بنگلا دیش کی بھارت سے ورلڈ کپ میچز کی منتقلی کی درخواست بی سی سی آئی نے مسترد کر دی۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلا دیش کی جانب سے ورلڈ کپ کے میچ بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انکار کیا ہے۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے میچ بھارت سے سری لنکا منتقل کرے، تاہم بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ میچوں کا مقام تبدیل کرنا ممکن نہیں۔
بنگلا دیشی باؤلر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالے جانے کے بعد بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو تحفظات ہیں۔
بنگلا دیش کے کھیلوں کے مشیر آصف نذورل نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں بنگلا دیشی کھلاڑی محفوظ نہیں تو ٹیم بھی محفوظ نہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے ابتدائی میچز کولکتہ میں جبکہ چوتھا میچ ممبئی میں ہوگا۔















