طالبان کے ہاتھوں 2025 میں 100 سے زائد افغان فوجیوں کا قتل

افغان جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ 2025 میں طالبان نے 100 سے زائد سابق فوجی اہلکاروں کو قتل کیا، اور اقوام متحدہ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
طالبان کے ہاتھوں 2025 میں 100 سے زائد افغان فوجیوں کا قتل

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغان جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ 2025 میں طالبان حکومت نے 100 سے زائد سابق فوجی اہلکاروں کو قتل کیا۔

رپورٹ کے مطابق، طالبان نے 29 صوبوں میں 123 سابق فوجیوں کو قتل جبکہ 20 صوبوں میں 131 اہلکاروں کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔

طالبان کی جیلوں میں فوجیوں پر کرنٹ، گرم سلاخوں اور فولادی کیبلوں سے تشدد کیا گیا، جبکہ بیشتر گرفتاریاں بغیر عدالتی وارنٹ کے کی گئیں۔

متاثرہ خاندانوں نے بتایا کہ طالبان نے میڈیا سے بات کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

اقوام متحدہ کا امدادی مشن برائے افغانستان بھی طالبان کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل اور تشدد کی تصدیق کر چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں