اسلام آباد میں فوری ایم ٹیگ رجسٹریشن کے لیے آسان اقدامات

اسلام آباد میں ایم ٹیگ رجسٹریشن کا عمل آسان بنا دیا گیا ہے، شہری فوری رجسٹریشن کروائیں تاکہ ڈیڈ لائن کے بعد مشکلات سے بچ سکیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں فوری ایم ٹیگ رجسٹریشن کے لیے آسان اقدامات

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم ٹیگ کے حصول کا عمل اسلام آباد میں انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ شہری مقررہ ڈیڈ لائن سے قبل رجسٹریشن مکمل کر سکیں۔

ڈیڈ لائن میں توسیع کے بعد صرف 15 دن باقی ہیں، اس لیے شہریوں کو فوری ایم ٹیگ رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ٹول پلازوں پر آخری وقت کی بدنظمی سے بچا جا سکے۔ ایم ٹیگ کے لیے گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ اور مالک کا قومی شناختی کارڈ کافی ہیں۔

اسلام آباد میں 15 ایم ٹیگ رجسٹریشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو اپنے علاقوں کے قریب یہ سہولت مل سکے۔ حکام نے شہریوں کو بروقت رجسٹریشن کی تاکید کی ہے تاکہ ڈیڈ لائن کے بعد مشکلات سے بچا جا سکے۔

مزید معلومات کے لیے شہری 1313 ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ بروقت رجسٹریشن سے نہ صرف ٹریفک نظام میں بہتری آئے گی بلکہ ٹول پلازوں پر رش اور تاخیر سے بھی بچا جا سکے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں