لاہور میں انڈرگراؤنڈ پارکنگ منصوبہ ماحولیاتی خطرے کا شکار

لاہور کے ناصر باغ میں زیر تعمیر انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ کی سماعت میں تاخیر سے ماحولیاتی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں انڈرگراؤنڈ پارکنگ منصوبہ ماحولیاتی خطرے کا شکار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے ناصر باغ میں زیرِ تعمیر انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے خلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت میں تاخیر کے باعث ماحولیاتی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ درخواست گزاروں نے کہا ہے کہ ناصر باغ کی قدرتی ساخت، حیاتیاتی تنوع اور تاریخی حیثیت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

درخواست گزاروں کے مطابق ناصر باغ میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور قدرتی آبی ذخائر کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، جو ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کے بنیادی حقوق اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

ماحولیاتی وکیل التمش سعید نے بتایا کہ اس حوالے سے 24 دسمبر 2025 کو عمرانہ ٹوانہ و دیگر بنام حکومتِ پنجاب کے عنوان سے آئینی درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس درخواست میں فوری حکمِ امتناع کی استدعا کی گئی تھی، تاہم کیس کو مقرر نہ کیا گیا اور متعدد سماعتیں منسوخ ہوئیں۔

لاہور کنزرویشن سوسائٹی سمیت دیگر تنظیموں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے مطابق ماحولیاتی نقصان ناقابلِ واپسی ہوتا ہے اور عدالتی تاخیر اس نقصان کو بڑھا سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں