ایف آئی اے نے ملک بھر میں ڈیپارچر فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کر دیے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے نے ملک بھر کے زونل دفاتر میں ڈیپارچر فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کیے ہیں تاکہ امیگریشن کے عمل میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایف آئی اے نے ملک بھر میں ڈیپارچر فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کر دیے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملک بھر کے تمام زونل دفاتر میں ڈیپارچر فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کر دیے ہیں، جن پر عمل درآمد فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے۔ ان ڈیسکوں کا مقصد بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کو امیگریشن کے عمل میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ ڈیسک مسافروں کو امیگریشن کے طریقہ کار، کلیئرنس اور متعلقہ قانونی امور کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ سفر کے دوران غیر ضروری مشکلات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان ڈیسکوں کے قیام سے مسافروں کا سفر زیادہ ہموار اور منظم ہو جائے گا۔

محسن نقوی کے مطابق، ایف آئی اے کا عملہ مسافروں کی شکایات اور سوالات کے ازالے کے لیے قابل رسائی ہوگا اور مسافروں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائنز اور ای میل کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ ان ڈیسکوں سے متعلق تمام تفصیلات ہوائی اڈوں، سرحدی مقامات اور ایف آئی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں