صدر زرداری کا عالمی یوم بریل پر بصارت سے محروم افراد کے حقوق پر زور

صدر زرداری نے عالمی یومِ بریل پر بصارت سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ اور ان کی شمولیت کے عزم کو دہرایا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر زرداری کا عالمی یوم بریل پر بصارت سے محروم افراد کے حقوق پر زور

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ بریل پر بصارت سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ اور ان کی قومی زندگی میں شمولیت کے عزم کو دہرایا ہے۔

صدر زرداری نے اپنے پیغام میں بریل کو آزادی، خودمختاری اور مساوی مواقع کی علامت قرار دیا اور کہا کہ بصارت سے محروم افراد کی قومی زندگی میں شمولیت آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بریل خواندگی کے فروغ اور معاون ٹیکنالوجیز تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے، کیونکہ قابلِ رسائی تعلیم اور جامع عوامی خدمات کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔

صدر نے زور دیا کہ عوامی عمارتوں، تعلیمی اداروں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں قابلِ رسائی معیارات کو یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ بصارت سے محروم افراد کو مساوی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے معذور افراد کے حقوق کے کنونشن پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بصارت سے محروم افراد کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ شمولیتی معاشرہ تشکیل دینے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں