چین، فرانس و دیگر ممالک کی وینزویلا میں امریکی کارروائی کی مذمت

چین، فرانس، ایران، کولمبیا اور کیوبا نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کی مذمت کی، اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین، فرانس و دیگر ممالک کی وینزویلا میں امریکی کارروائی کی مذمت

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین، فرانس، ایران، کولمبیا اور کیوبا نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ چینی حکام نے کہا ہے کہ امریکا نے خود مختار ملک کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے وینزویلا پر امریکی حملے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے صدر کی گرفتاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ایران نے بھی امریکی حملے کو وینزویلا کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا اور سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کولمبیا اور کیوبا کی قیادت نے بھی وینزویلا میں امریکی کارروائی کی مذمت کی۔ قبل ازیں روس نے وینزویلا کی خودمختاری کی حمایت کرتے ہوئے امریکی حملوں کی مذمت کی تھی اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں