کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض کو آئی پی ایل سے ریلیز کر دیا، بی سی سی آئی کی ہدایت پر عمل ہوا۔
ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ فیصلہ بی سی سی آئی کی ہدایت پر عمل میں آیا۔
بنگلا دیش کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مستفیض الرحمان نے کہا کہ ڈراپ کیے جانے پر کھلاڑی کے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہوتا۔
انہیں دسمبر 2025 میں آئی پی ایل 2026 کی نیلامی کے دوران کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 9.20 کروڑ بھارتی روپے میں سائن کیا تھا۔
بنگلا دیشی کھلاڑیوں کے لیے آئی پی ایل کے دروازے بند ہونے کا سبب بھارتی کرکٹ بورڈ کا متعصبانہ فیصلہ بتایا جا رہا ہے۔















