وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواکےخلاف سائبر کرائم میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد کی عدالت نے کے پی وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف سائبر کرائم کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کے پی وزیرِ اعلیٰ کے خلاف سائبر کرائم میں ناقابل ضمانت وارنٹ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

اسلام آباد کی عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف سائبر کرائم کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ یہ وارنٹ آن لائن ریاستی اداروں کے خلاف بیانات کے مقدمے میں بار بار غیر حاضری پر جاری کیے گئے۔

سینئر سول جج عباس شاہ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے عدالتی سمن کو نظرانداز کیا اور پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے ملزم کی عدم حاضری کو قانونی عمل سے بچنے کی کوشش قرار دیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی شکایت پر درج ہوا، اور وزیرِ اعلیٰ کو الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت نامزد کیا گیا ہے۔

سہیل آفریدی کے خلاف انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بھی مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔ انہیں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بھی سہیل آفریدی کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے مقدمے کا سامنا ہے، جہاں ان کے وکلا نے کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں