نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد نیویارک پہنچادیا گیا

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکی فوجی حملے کے بعد نیویارک منتقل کیا گیا جہاں ان پر منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد نیویارک پہنچادیا گیا

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو امریکی فوجی حملے کے بعد گرفتار کر کے نیویارک منتقل کر دیا گیا ہے۔ مادورو کو امریکی بوئنگ 757 طیارے کے ذریعے نیویارک لایا گیا، جہاں انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے مین ہیٹن منتقل کر کے بروکلین کے ایک حراستی مرکز میں رکھا گیا۔

امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق مادورو پر منشیات اور دہشت گردی سے متعلق الزامات عائد کیے گئے ہیں اور نیویارک کی عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مادورو کی گرفتاری کے لیے ایک خفیہ آپریشن کیا گیا۔

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے اس امریکی کارروائی کو جنگ کے مترادف قرار دیا، جبکہ اٹلی کی وزیر اعظم نے اس اقدام کی حمایت کی۔ وینزویلا کی نائب صدر نے امریکی کارروائی کو اغوا قرار دیتے ہوئے عوام سے اتحاد کی اپیل کی۔

امریکی حکومت نے مادورو کی گرفتاری میں مدد دینے پر انعام کی پیشکش کی تھی اور اب انہیں امریکی عدالتی نظام کا سامنا کرنا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں