کراچی میں عالمی میراتھن کا انعقاد، 25 ممالک کے 7 ہزار شرکاء

کراچی کے سی ویو پر عالمی میراتھن ریس کا انعقاد ہوا، 25 ممالک کے 7 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں عالمی میراتھن کا انعقاد، 25 ممالک کے 7 ہزار شرکاء

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے ساحل سی ویو پر عالمی معیار کی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 ممالک کے 7 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

اس رنگا رنگ ایونٹ نے شہر کو صحت، جوش اور جذبے کا مرکز بنا دیا۔ میراتھن میں مرد، خواتین اور بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ مختلف عمر کے افراد کی شمولیت نے ایونٹ کو مزید منفرد بنا دیا۔

ریس کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا جن میں 42، 21، 10 اور 5 کلومیٹر شامل تھیں۔ پہلے راؤنڈ میں فل میراتھن 42 کلومیٹر اور ہاف میراتھن 21 کلومیٹر کی دوڑ منعقد ہوئی، جبکہ دوسرے راؤنڈ میں 10 اور 5 کلومیٹر کی ریسز کرائی گئیں۔

میراتھن کا آغاز اور اختتام ساحل سی ویو پر نشان پاکستان سے ہوا۔ شرکاء کی سہولت کے لیے طبی امداد اور ریفریشمنٹ پوائنٹس قائم کیے گئے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

منتظمین کے مطابق کراچی میراتھن ریس کا مقصد صحت مندانہ طرز زندگی کو فروغ دینا اور جسمانی سرگرمی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ شہریوں نے اس کامیاب ایونٹ کو خوش آئند قرار دیا اور اس کے تسلسل کی خواہش ظاہر کی۔

دیگر متعلقہ خبریں