لاہور تقریب میں گانا چلنے پر 3 ملازمین معطل

لاہور میں وال سٹی اتھارٹی کے پروگرام میں گانا چلنے پر انتظامیہ نے تین ملازمین کو معطل کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور تقریب میں گانا چلنے پر 3 ملازمین معطل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں وال سٹی اتھارٹی کے پروگرام کے دوران مشہور گانا ‘نک دا کوکا’ چلنے پر تین ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔

شالامار باغ میں جاری پروگرام میں شرکاء کی فرمائش پر گانا چلایا گیا، جس پر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گانا بند کروا دیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین ملازمین کو معطل کر دیا۔

ڈائریکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ وال سٹی اتھارٹی، تانیہ قریشی نے تصدیق کی کہ گانا منظور شدہ فہرست میں شامل نہیں تھا، جس پر یہ کارروائی کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں