چین کے شوئیبی انٹرنیشنل سینٹر میں واش روم میں سگریٹ نوشی روکنے کے لیے دروازے دھویں سے شفاف ہو جاتے ہیں۔
شینژین: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
چین کے شہر شینژین کے ضلع لوہوں میں واقع شوئیبی انٹرنیشنل سینٹر نے واش روم میں سگریٹ نوشی کو روکنے کے لیے انوکھا اقدام کیا ہے۔ واش روم میں ایسے دروازے نصب کیے گئے ہیں جو سگریٹ کے دھویں سے شفاف ہو جاتے ہیں، جس سے ان کے پار دیکھا جا سکتا ہے۔
شاپنگ سینٹر کے ترجمان نے بتایا کہ ماضی میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں پر جرمانے عائد کیے گئے تھے، تاہم اس نئے اقدام سے ممکنہ خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان کی نازیبا حالت میں عکس بندی کی جا سکتی ہے اور فوٹیج آن لائن شیئر ہو سکتی ہے۔
یہ اقدام اس لیے کیا گیا ہے کہ واش روم میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کی متعدد ناکام کوششیں کی جا چکی ہیں۔











