ملک کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس سے پروازیں متاثر اور موٹرویز بند کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے پروازیں متاثر ہوئیں اور موٹرویز مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔
موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئی، ایم 3 فیض پور سے درخانہ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شیر شاہ، اور ایم 5 روہڑی سے شیر شاہ تک بند ہیں۔
مزید برآں، موٹروے ایم 11 لاہور سے سمبڑیال اور ایم 14 کوٹ بیلیاں سے عیسیٰ خیل تک دھند کی وجہ سے بند ہیں۔














