امریکی کارروائی پر وینزویلا صدر کی گرفتاری کی مذمت

نیو یارک کے میئر زوہران ممدانی نے وینزویلا کے صدر کی امریکی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی کارروائی پر وینزویلا صدر کی گرفتاری کی مذمت

نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیو یارک کے میئر زوہران ممدانی نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتاری اور نیویارک میں وفاقی تحویل میں رکھنے کے منصوبے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔

ممدانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انہیں وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کی بریفنگ دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کسی خودمختار ملک پر یکطرفہ حملہ جنگی اقدام کے مترادف ہے اور یہ امریکی وفاقی قوانین اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ان کے مطابق حکومت کی تبدیلی کی کوششیں بیرونِ ملک اثرات تک محدود نہیں رہتیں بلکہ ان کے براہِ راست اثرات امریکا کے اندر بھی پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کا براہِ راست اثر نیویارک میں رہائش پذیر وینزویلا کے شہریوں پر پڑتا ہے۔

ممدانی نے مزید کہا کہ ان کی انتظامیہ صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور عوام کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کرتی رہے گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا وینزویلا کا انتظام اقتدار کی منظم منتقلی تک سنبھالے رکھے گا اور اس دوران حالات پر مکمل کنٹرول رکھے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں