وینزویلا کی تیل کی پیداوار میں سیاسی رکاوٹوں کا سامنا

وینزویلا، دنیا کے سب سے بڑے تیل ذخائر کا حامل ملک، بدانتظامی و پابندیوں کے باعث تیل کی پیداوار میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وینزویلا کی تیل کی پیداوار میں سیاسی رکاوٹوں کا سامنا

کاراکاس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وینزویلا کے پاس دنیا کے سب سے بڑے ثابت شدہ تیل ذخائر موجود ہیں، لیکن بدانتظامی، سرمایہ کاری کی کمی اور بین الاقوامی پابندیوں کے باعث اس کی تیل پیداوار اپنی صلاحیت سے کم سطح پر ہے۔

وینزویلا کے پاس دنیا کے مجموعی تیل ذخائر کا تقریباً 17 فیصد موجود ہے، جو 303 ارب بیرل بنتا ہے۔ یہ ملک تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا بانی رکن ہے۔ 1970 کی دہائی میں وینزویلا یومیہ 35 لاکھ بیرل تک تیل پیدا کرتا تھا، لیکن گزشتہ سال اوسط پیداوار 11 لاکھ بیرل یومیہ رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی تبدیلی کے نتیجے میں پابندیاں ختم ہوئیں تو وینزویلا کی تیل برآمدات میں اضافہ ممکن ہے، تاہم پیداوار کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔

وینزویلا کی تیل کی صنعت کو 1970 کی دہائی میں قومی تحویل میں لے کر پی ڈی وی ایس اے قائم کی گئی تھی۔ ماضی میں امریکا وینزویلا کے تیل کا سب سے بڑا خریدار تھا، لیکن اب چین سب سے بڑی منڈی بن گیا ہے۔

پی ڈی وی ایس اے بیرون ملک بھی ریفائننگ صلاحیت رکھتی ہے، لیکن قرض دہندگان امریکی عدالتوں میں قانونی کارروائی کے ذریعے اس پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں