امریکہ کا وینزویلا میں انتظامی امور سنبھالنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا میں انتظامی امور سنبھالنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکہ کا وینزویلا میں انتظامی امور سنبھالنے کا اعلان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حالیہ فوجی کارروائی کے بعد اعلان کیا ہے کہ امریکہ وینزویلا میں اقتدار کی منتقلی تک انتظامی امور سنبھالے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے مؤثر کارروائی کی جس سے وینزویلا کی فوج کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کسی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا اور امریکہ دنیا کا بہترین فوجی سازوسامان رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی تیل کمپنیاں وینزویلا بھیجی جائیں گی اور وہاں سے امریکی شہریوں کو واپس لایا جائے گا۔

ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مادورو ایک کارٹل کی قیادت کر رہے تھے جو امریکہ کو منشیات فراہم کرتا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مادورو اب کسی بھی امریکی کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں