شاہ رخ خان کا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ٹیم سلیکشن میں کردار نہیں

مدن لال نے کہا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ٹیم سلیکشن میں شاہ رخ خان کا کوئی کردار نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاہ رخ خان کا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ٹیم سلیکشن میں کردار نہیں

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق بھارتی کرکٹر مدن لال نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کی ریلیز کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مدن لال نے کہا کہ شاہ رخ خان کا ٹیم سلیکشن میں کوئی کردار نہیں اور اس معاملے میں انہیں نہ شامل کیا جائے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ٹیم سلیکشن کے امور فرنچائز کی کرکٹ انتظامیہ کی ذمہ داری ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک شاہ رخ خان کو مستفیض الرحمان کو ریلیز کرنے کے لیے کہا تھا، جس پر مدن لال نے اپنا مؤقف دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں